ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی کسٹمز حکام نے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

سعودی کسٹمز حکام نے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Sat, 23 Jan 2021 17:45:03  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،23جنوری (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد منشیات نے جنرل کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بیرون ملک سے مملکت میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں 'ایمفٹامن' گولیاں برآمد کر لیں۔

سعودی عرب کے انسداد منشیات ادارے کے ترجمان محمد خالد النجیدی نے بتایاکہ منشیات کے دھندے کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے حکام اور سیکیورٹی اداروں نے جدہ بندرگاہ پر پہنچنے والے ایک کنیٹینر کی تلاشی لی جس میں انگور کے کریٹوں میں ایمفٹامین منشیات کی 21 لاکھ 90 ہزار 500 گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ منشیات کی اس بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث 8 ملزمان جن میں دو غیر ملکی اور چھ مقامی شامل ہیں، کو حراست میں لے لیا ہے۔

النجیدی بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں‌پر زور دیا کہ وہ کرپشن کی کسی بھی کوشش کی فوری طور مجاز حکام کو نشاندہی کریں اور اس مقصد کے لیے 995 ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔


Share: